13 اکتوبر 2013 - 20:30
محمد مرسی کی قید کی مدت میں ۳۰ دن کی مزید توسیع

مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی قید کی مدت میں مزيد 30 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

ابنا: نیوز ایجنسی الیوم السابع کے مطابق مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی قید کی مدت میں مزيد 30 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ محمد مرسی پر مظاہرین کو قتل کرنے، عدالت کی توہین اور غیر ملکیوں کے لئے جاسوسی کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں مرسی کا تعلق اخوان المسلمین سے ہے اور اخوان المسلمین کو مصر میں اب تحلیل کردیا گیا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق اخوان المسلمین کے ایک بڑے دھڑے کا تعلق القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے ہے جس کے رہبر ایمن الظواہری ہیں جو مصری شہری ہیں۔ اخوان المسلمین میں اعتدال پسند افراد اب کم ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲